ایران سیمنٹ کی غیر قانونی درآمد پر پابندی لگائی جائے : مینوفیکچررز

لاہور)کامرس رپورٹر)مقامی سیمنٹ مینوفیکچررز نے ایرانی سیمنٹ کی بڑے پیمانے پرملک میں سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا  ہے جبکہ اس وجہ سے حکومتی محاصل بھی متاثر ہورہے ہیں۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایران سے درآمد ہونے والی غیر قانونی سیمنٹ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں ۔