فارن ڈپلومیٹس بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر فیصل اقبال شیخ نے کہا ہے کہ فارن ڈپلومیٹس بین الاقوامی تجارت کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ وہ گذشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فارن سروسز اکیڈمی کے 29ویں سپیشلائزڈ کورس کے بیس رُکنی وفد سے خطاب کر رہے تھے۔