سٹیٹ بنک کی تمام بنکوں کو شیئرز کی تفصیلات سالانہ بنیاد پر فراہم کرنیکی ہدایت

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے مقامی طور پر قائم تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر یا چیف ایگزیکٹو آفیسر کی شیئرز کی ملکیت کی تفصیلات سالانہ بنیاد پر مرکزی بینک کو فراہم کریں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر بینکنگ کمپنی کا چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر یا چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیٹ بینک کو سالانہ بنیاد پر گوشوارے پیش کرےگا۔