کمشنر لاہور کا دورہ باب پاکستان رمضان بازار
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور عبداﷲ خان سنبل نے باب پاکستان رمضان بازار کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے فروٹ، سبزیاں، گھی، آئل، گوشت اور چکن کے سٹالوں کا خاص طور پر دورہ کیا۔ پارکنگ، سکیورٹی اور شکایات سیل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں کسی قسم کے کھانے پینے پر مکمل پابندی ہے اور انہوں نے دوسرے تمام انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں تمام اشیاء موجود ہیں اور ان کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔