گوجرانوالہ کی تاجر برادری نے بنک ٹرانزکشن کیخلاف ہڑتال کا فیصلہ نہیں کیا: خواجہ تنویر
گوجرانوالہ (پ ر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے نائب صدر و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے ٹریڈرز خواجہ تنویر اشرف نے کہا کہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری نے بنک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کے خلاف ابھی تک ہڑتال کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ حکومت کی طرف سے ایم این اے پرویز ملک نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کی تجاویز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار تک پہنچا دی گئی ہیں اور انشاء اللہ ایک دو روز میں معاملہ حل ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلی نعیم یونس بٹ‘ جنرل سیکرٹری فیاض بٹ‘ نائب صدر شیخ افضل جج‘ نائب صدر ثناء الحق میر‘ نائب صدر شیخ فرقان‘ ڈپٹی سیکرٹری رانا نعیم‘ جائنٹ سیکرٹری میاں اکرم ‘ صدر مرکزی انجمن تاجراں فضل الرحمن بابر کھرانہ‘ جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور‘ میر اعظم‘ میجر (ر) انجم بٹ‘ بشارت بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔