رمضان اور اتوار بازار: اشیاء کے نرخوں میں معمولی کمی، کئی پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں
لاہور (خبر نگار) رمضان اور اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو گئی۔ مگر بیشتر پھل 150 سے 250 روپے کلو میں دستیاب تھے۔ قیمتوں میں کمی مارکیٹ کمیٹی کی ’’مہربانی‘‘ سے ہوئی جو ہر ہفتے اپنی مرضی سے قیمتیں مقرر کرتی ہے۔ گذشتہ روز پھلوں میں کالاکولو پاکستانی 2 روپے کمی سے 160‘ کالا کولو ایرانی 3 روپے کمی سے 155‘ سیب سفید 110‘ سیب امری ایک روپے اضافہ سے 100‘ سیب نیوزی لینڈ 2 روپے اضافہ سے 264‘ سیب چلی 4 روپے کمی سے 220‘ سیب وانا 75‘ سیب کشمیری 72‘ الیچی 2 روپے کمی سے 175‘ آلو بخارہ 13 روپے کمی سے 86‘ آلو بخارہ سپیشل 12 روپے کمی سے 150‘ کیلا اول 4 روپے کمی سے 95‘ کیلا دوم ایک روپے کمی سے 65‘ گرما دو روپے کی کمی سے 60‘ انار دیسی 4 روپے کمی سے 140‘ تربوز ایک روپیہ اضافہ سے 15‘ ناشپاتی 94‘ انگور گولا 40 روپے کمی سے 132‘ انگور سندرخانی 57 روپے کمی سے 230‘ خوبانی سفید 16 روپے کمی سے 130‘ خوبانی امری 7 روپے اضافہ سے 135‘ خربوزہ 2 روپے کمی سے 40‘ خربوزہ گول 35‘ آڑو سپیشل 29 روپے کمی سے 133‘ آڑو دوم 22 روپے کمی سے 80‘ آم سندھڑی 3 روپے کمی سے 103‘ آم سہارنی گیارہ روپے کمی سے 55‘ آم دوسہری اول 6 روپے کمی سے 90‘ آم دوسہری دوم 55‘ آم دیسی 6 روپے کمی سے 40 روپے کلو ہو گیا۔ سبزیوں میں آلو 6 روپے کمی سے 26‘ پیاز 2 روپے کمی سے 35‘ ٹماٹر 5 روپے کمی سے 41‘ لہسن دیسی 10 روپے کمی سے 92‘ لہسن چائنہ 2 رورپے کمی سے 124‘ ادرک سنگا پور 2 روپے اضافہ سے 133‘ ادرک چائنہ 32 روپے اضافہ سے 185‘ بینگن 6 روپے کمی سے 10‘ کھیرا فارمی 10‘ کھیرا دیسی 20‘ کریلے 4 روپے کمی سے 20‘ پالک 9 روپے اضافہ سے 25‘ ٹینڈے دیسی 35‘ لیموں 28 روپے اضافہ سے 150‘ لیموں چھوٹا 110‘ پھلیاں 9 روپے اضافہ سے 55‘ پھلیاں موٹی 30‘ بند گوبھی 35‘ پھول گوبھی 50‘ گھیا توری 25‘ گھیا کدو 15‘ سبز مرچ 6 روپے کمی سے 25‘ شملہ مرچ 3 روپے کمی سے 39‘ اروی 9 روپے کمی سے 60‘ بھنڈی 4 روپے کمی سے 35 اور مولی 15 روپے کلو ہو گئی۔