بینکوں سے لین دین پر ٹیکس سے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہو گی: میاں وقار
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹریڈرز کوآرڈینیشن کے چیئرمین وقار احمد میاں نے بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کو پہلے ہی بجلی کے بحران سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں سہولیات دینے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے سے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور حکومت کی اپنی ہی ان کوششوں کو دھچکا لگے گا جو وہ ٹیکس بیس کو بڑھانے کے لیے اٹھارہی ہے۔