مرکنٹائل ایکسچینج : سونا‘ چاندی اور گندم کی قیمتوں میں کمی

مرکنٹائل ایکسچینج : سونا‘ چاندی اور گندم کی قیمتوں میں کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 5428 لاٹ کے سودے ایک ارب 25 کروڑ‘ 75 لاکھ 38 ہزار ایک سو 15 روپے میں ہوئے‘ خام تیل‘ پام آئل‘ کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی‘ سونا‘ چاول‘ چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 101.52 ڈالر بیرل‘ چاندی 19.212 ڈالر اونس‘ سونا 1236.4 ڈالر اونس‘ سونا 41389 روپے 10 گرام‘ سونا 48932 روپے تولہ‘ 100 کلو چاول ارنی 6 3684 روپے‘ ایک من پام آئل 4421 روپے‘ ایک کلو چینی کی قیمت 47.04 روپے‘ ایک پونڈ کپاس کی قیمت 87.14 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3360 روپے رہی۔