لیسکو کے امتیازی سلوک سے ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایریا کو اربوں کا نقصان

لیسکو کے امتیازی سلوک سے ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایریا کو اربوں کا نقصان

لاہور)کامرس رپورٹر) لیسکو کے امتیازی سلوک سے ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایریا کو اربوں کا نقصان ہوا۔ خریداروں نے دیگر ملکوں کا رخ کر لیا جس کا واحد ذمہ دار لیسکو ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے پیاف پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار پیاف کے سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا بھی موجود تھے۔