آئی ایم ایف سے قرضے کی منظوری‘ سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 22100 کی نفسیاتی بحرال

آئی ایم ایف سے قرضے کی منظوری‘ سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 22100 کی نفسیاتی بحرال

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے بعد 5 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری سے سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی رہی ۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس کی 22000 اور 22100 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید 47 ارب 60 کروڑ 21 لاکھ 94 ہزار 471 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 53 کھرب 94 ارب 33 کروڑ 73 لاکھ 88 ہزار 98 روپے ہوگئی۔دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں 101 کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘ 46 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا‘ 12 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 43 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 231.28 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4998.01 پر بند ہوا۔ 61 لاکھ 47 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔