عوام نے یوٹیلٹی سٹورز پر 10 فیصد سبسڈی کو مذاق قرار دیدیا

لاہور (کامرس رپورٹر) عوام نے حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت دی جانے والی 10 فیصد تک سبسڈی کو مذاق قرار دیا اور کہا کہ ملک میں مہنگائی (افراط زر) کی شرح 12.7 فیصد ہے جو مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔ اس امر کا اظہار صوبائی دارالحکومت کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کے لئے آنے والوں نے نوائے وقت سے سروے کے دوران کیا۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے چند روز قبل یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 10 روپ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج میں صرف آٹا‘ گھی‘ چاول‘ دالیں‘ چینی اور بیسن کو شامل کیا جانا چاہئے تھا۔ ایک کلو چینی خریدنے کے لئے 200 روپے کی اشیاءخریدنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔