سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد مندا‘10ارب 79کروڑ ڈوب گئے

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) شہر میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو اتار چڑھاﺅ کے بعد مندا رہا تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 10300 کی نفسیاتی حد پر برقرار رہا ، سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب 79کروڑ روپے سے زائد کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت23.17فیصد کم جبکہ 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کا آغاز 45پوائنٹس کے اضافے سے ہوا بعد ازاں مقامی سرمایہ کاروں نے اپنے حصص اونے پونے داموں فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے سبب تیزی مندے میں بدل گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 38.55 پوائنٹس کمی سے 10351.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی جمعرات کو مندا رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈےکس 8.75 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 3299.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔