سرکاری خزانے سے زرداری کے دورہ فرانس و برطانیہ کے اخراجات کی ادائیگی رکوانے کےلئے رٹ دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ فرانس اور برطانیہ کے اخراجات کی ادائیگی روکنے کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی رٹ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار جاوید اقبال جعفری کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تباہی کا شکار ہے اور صدر ذاتی مصروفیات کےلئے غیر ملکی دورے کر رہے ہیں۔ چنانچہ متعلقہ حکام کو تمام اخراجات کی ادائیگی سے روکنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔ علاوہ ازیں احکامات جاری کئے جائیں کہ صدر اور وزیر اعظم سمیت تمام ارباب اختیار غیر ملکی دوروں مےں مہنگے ہوٹلوں میں قیام نہ کیا کریں۔