آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز کے دوران ملا جلا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

 آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز کے دوران ملا جلا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس آٹھہ پوائنٹس کمی کے ساتھہ دس ہزار تین سو تینتالیس ،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس سات پوائنٹس کے بعد دس ہزار دو سو اسی کی سطح پر موجود ہے۔ اب تک دو سو تینتیس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہواہے۔ ایک سو اٹھارہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،ایک سو سات کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور آٹھہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک ایک کروڑ تینتیس لاکھہ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے۔ ان میں،او جی ڈی سی ، عارف حبیب سیکیورٹیز لمیٹڈ، ، پی ٹی سی ایل ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلائزر اور نشاط چونیاں لمیٹڈ٫ سرفہرست ہیں ۔