’’گیس صارفین سے 67 ارب کی وصولی کیلئے اوگرا کو خط‘‘

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ملک بھر سے گیس صارفین سے 67 ارب روپے کی وصولی کے معاملے پر سوئی ناردرن اور سدرن نے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء میں جتنی تاخیر ہو گی عوام پر بوجھ بڑھتا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے ملک بھر کے گیس صارفین سے 67 ارب روپے کی وصولی کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر اوگرا کو خط لکھاہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا آرڈیننس کے تحت 67 ارب روپے کی وصولی کا فیصلہ موثر ہو گیا ہے اور آرڈیننس کے مطابق فیصلے پر 400 روز میں ایڈوانس جاری کی جاسکتی ہے لیکن وزارت پٹرولیم قانونی مدت میں اوگرا کو ایڈوانس دینے میں ناکام ہے اور نوٹیفکیشن میں جتنی تاخیر ہو گی، اتنا زیادہ عوام پر بوجھ پڑیگا جبکہ وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ دھرنے ختم ہونے تک ایڈوانس جاری نہیں کرسکتے۔
اوگرا خط