کپاس کی مجموعی پیداوار کے 30 ستمبر تک کے اعدادوشمار

کپاس کی مجموعی پیداوار کے 30 ستمبر تک کے اعدادوشمار

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کے 30 ستمبر تک کے پیداواری اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پی سی جی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعداوشمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 35 ہزار 96 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 لاکھ 50 ہزار 807 بیلز (12.24فیصد) زائد ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 79 ہزار 291 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے ۔