وزیرستان اور سیلاب متاثرین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے: ایس ایم نصیر

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ایس ایم نصیر نے کہا کہ عید ِقرباںکو سادگی سے مناتے ہوئے متاثرین سیلاب اوروزیرستان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ ہم عید قرباںکی خوشیاں اپنے وزیرستان کے متاثرین کے نام کرتے ہیں۔ یہ عید آئی ڈی پیز کی قربانی کے جذبے سے بھر ی ہے ہمیں اپنی خوشیوں میں انہیں اور متاثرین سیلاب کو شامل کرنا ہو گا اور انہیں اس خوشی کے لمحات پر یاد رکھنا ہو گا۔ پوری قوم آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور عید کی خوشی کے موقع پر انہیں نہیں بھولیں ہیں ان کی مکمل بحالی تک بھرپور امداد جاری رکھی جائے گی۔