ماحولیاتی عوامل کو مدنظر رکھ کر آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے: جی ایم پیڈا

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اریگیشن  اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے جنرل مینجر افضل انجم طور نے کہا  کہ آبپاشی کے شعبہ میں سماجی و ماحولیاتی عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوںنے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی- اجلاس میں پیڈا کے ڈائریکٹر انوائرنمنٹ ڈاکٹر محمد جاوید ، ڈپٹی جنرل مینجر (ٹریننگ)سید شائق حسین عابدی ، مینجر مانیٹرنگ رضوان اسلم ، مینجرٹریننگ منظور احمد صدیقی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ شاہد حبیب کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔