عید سپیشل ٹرینیں آج چلائی جائیں گی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پانچ عید سپیشل ٹرینیں آج بروز اتوار 5 اکتوبر سے مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔ راولپنڈی سے پہلی ٹرین صبح 7 بجے ملتان کیلئے (براستہ کندیاں، کوٹ ادو) جبکہ دوسری ٹرین شام 4 بجے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔ پشاور سے صبح 11 بجے لاہور کیلئے جبکہ لاہور سے10 بجے صبح نارووال کیلئے اور نارووال سے 1:30 بجے دوپہرلاہور کیلئے روانہ ہو گی۔