سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار روکنے میں ناکام

سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار روکنے میں ناکام

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک ہنڈی کا کاروبار روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔ یہ بات نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔ڈی جی ایف آئی اے اور گورنر سٹیٹ بنک کے درمیان سمگلنگ روکنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کمیٹی بنائی گئی تھی۔ دس ماہ میں ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔ ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے روزانہ کروڑوں ڈالر کی بیرون ممالک سمگلنگ ہو رہی ہے۔