سٹیٹ بنک کے احکامات کے باوجود اے ٹی ایمز پر مشکلات برقرار

سٹیٹ بنک کے احکامات کے باوجود اے ٹی ایمز پر مشکلات برقرار

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی  واضح ہدایات کے باوجود عید سے دو روز قبل  لوگوں کو  اے ٹی ایم سے کرنسی نکلوانے میں مشکلات درپیش رہیں صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں سے لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ اے ٹی ایم میں یا تو کیش نہیں ہوتا یا سکرین پر لنک ڈاؤن کی معذرت نظر آتی ہے انہوں نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ عید کے موقع پر بینکوں کے اکائونٹ ہولڈرز کو مسائل اور مشکلات سے بچانے کیلئے وہ بینکوں کو اے ٹی ایم کا نظام درست رکھنے میں کوتاہی پر بھاری جرمانے کرے۔ جبکہ سٹیٹ بینک کے دفاتر کے باہر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدام کریں۔ ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل  ایکسچینج کا نیٹ ورکنگ سسٹم 7روز گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہونے سے ون لنک  نیٹ ورک  بند ہونے کے باعث اکثر ملازمین کو تنخواہیں لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔