حکومت کا فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر ہے : مجتبیٰ شجاع

حکومت کا فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر ہے : مجتبیٰ شجاع

 لاہور(کامرس رپورٹر)وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچائو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اضلاع خصوصاً جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک لاکھ مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔