گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اورہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو چھیانوے پوانٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار نو سو ستاون کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر چھتیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور اوسط یومیہ کاروباری حجم چار فیصد کمی کے ساتھ سات کروڑ تینتیس لاکھ شیئرزریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے محدود کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی اور انہوں نے صرف ایک لاکھ ترانوے ہزار ڈالرز کی انویسٹمنٹ کی۔بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ عید کی تعطیلات کے باعث بیشتر سرمایہ کاروں نے سائڈ لائن پالیسی اپنائی۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے اور آخری روز تیزی جبکہ دوسرے اور تیسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملاجلا رجحان رہا ۔ اس کاروباری ہفتے میں لاہور سٹاک مارکیٹ میں پچانوے لاکھ بانوے ہزار آٹھ سو تین حصص کا کاروبار ہوا۔ اس ہفتے مارکیٹ میں فرٹیلائزر اور بینکنگ کے شعبے میں تیزی رہی۔