عید کے بعد منافع کی توقع ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی لاہور (مارکیٹ رپورٹر کامرس رپورٹر) عید کی تعطیلات کے بعد فرٹیلائزر آئل اینڈ گیس اور دیگر سیکٹرز کے منافع میں متوقع اضافہ کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہیں کے ایس ای 100 انڈیکس 149.84 پوائنٹس کے اضافے سے 11957.30 پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت 36 ہزار 452 حصص کے سودوں میں کم کاروبار رہا۔ دریں اثناءلاہور سٹاک میں بھی تیزی رہی۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 46.35 پوائنٹس کے اضافے سے 3195.84 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 18 لاکھ 49 ہزار 389 حصص کا کاروبار ہوا۔