رواں مالی سال بجٹ خسارے میں 1.8 فیصد اضافہ ہو گا: سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے 391 ارب کے سرکلر ڈیٹ پی آئی بی اور ٹی بل کی شکل میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام کی فوری ضرورت نہیں۔ آئی ایم ایف سے 9 تا 16 نومبر تک مشاورتی اجلاس ہو گا۔ پاکستان ریلوے کی بحالی کے لئے وسائل اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ پانچ سال کا پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ جاری کیا جائے گا۔ حکومت نے 313 ارب پاور سیکٹر اور 78 ارب روپے کا کموڈٹی سرکلر ڈیٹ ادا کیا۔ رواں مالی سال بجٹ خسارے میں 1.8 فیصد اضافہ ہو گا۔ تین سال قبل ریلوے کی سالانہ آمدن 28 ارب تھی اب 14 ارب رہ گئی ہے جبکہ سالانہ اخراجات 48 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ پی ایس او ایک اور این ایل سی 3 ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہیں۔ وفاقی حکومت پی آئی اے کو نقد رقم فراہم نہیں کرے گی۔ پی آئی اے کو قرضوں کی ری شیڈولنگ میں مدد کی جائے گی۔