لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی انڈیکس 2823 پوائنٹس پر پہنچ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈیکس 76.50 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 2823.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 86 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 51 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 7 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 12.78 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی جاپان پاور کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 34 پیسے کم ہو گئی۔