پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک اور نیشنل انسٹی آف بنکنگ میں ٹریننگ سے متعلق دستاویزات کی دستخطی تقریب

لاہور ( کامرس رپورٹر ) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے درمیان بینک سٹاف کی کارکردگی بہتر بنانے اور جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کرنے کی ایک تقریب بنک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ جس میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کے صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر سید طلعت محمود اور انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر عزیز نے دستخط کیے۔