پنجاب: صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت 36 اضلاع کو 16.8 ارب روپے جاری

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبائی مالیات ایوارڈ کے تحت صوبے کے 36 اضلاع کو جون کیلئے 16.8 ارب روپے کی 12وں قسط جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز ضلع لاہور کو ملے جن کا حجم 101 ارب روپے ہے جبکہ سب سے کم فنڈز ضلع چنیوٹ کو ملے جن کا حجم 25 کروڑ روپے ہے۔