پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت میں 60.85 فیصد اضافہ ہوگیا

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت میں 60.85 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (اے پی پی) 6 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی مجموعی تجارت میں60.85 فصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈونیشیئن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر الہامی الیاس نے کہا ہے کہ مالی سال 2004-05ءکے دوران پاکستان اورا نڈونیشیا کی باہمی تجارت کا حجم 645.3 ملین ڈالر تھا جو مالی سال 2011-12ءمیں بڑھ کر1.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح 6 سال کے قلیل عرصہ میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر و صنعتکار برادری کے روابط کو فروغ دے کر باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے برادر اسلامی ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔