وفاق نے رواں برس انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی میں 3.6 اضافہ کیا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے 2015ءتک 3 سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کو 7 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیریئنز کے گذشتہ دور حکومت کے دوران جی ڈی میں شرح ترقی 3 فیصد رہی۔ مسلم لیگ (ن) نے معاشی استحکام کے منشور پر گذشتہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ گذشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران جی ڈی پی کی شرح ترقی 3.6 فیصد رہی۔