ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 33 کروڑ 78 لاکھ ڈاکر کی کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے 33 کروڑ 78 لاکھ ڈاکر کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے انکا مجموعی حجم 11 ارب 34 کروڑ 48 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 11 ارب 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 6 ارب 96 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بنکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 74 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔