ملت ٹریکٹرز کے 2 نئے ماڈلز کی تعارفی تقریب

ملت ٹریکٹرز کے 2 نئے ماڈلز کی تعارفی تقریب

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کی ٹریکٹر سازی میں سب سے بڑی مینوفیکچرر کمپنی ملت ٹریکٹرز نے اپنے تیار کردہ ٹریکٹر کے دو نئے ماڈلز ایم ایف 350 پلس اور ایم ایف 360 متعارف کروا دیئے ہیں۔ اس ضمن میں گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ٹریکٹر متعارف کرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کسانوں، صنعتی صارفین ڈیلرز، وینڈرز اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ ملت ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد عرفان عقیل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹریکٹر کیلئے ماڈلز کے مختلف پہلو¶ں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایف 350 پلس اور ایم ایف 360 کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کی زرعی اور فارمنگ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو کم قیمت ہیں۔ نئے ٹریکٹر ماڈلز جدید سہولتوں سے لیس ہیں اور امید ہے کہ یہ ٹریکٹر بڑی تعداد میں فروخت ہوں گے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے ملت ٹریکٹر لمیٹڈ کو سراہا اور کہا کہ کمپنی کا ملک کی معیشت اور زراعت کو ترقی دینے میں بہت کردار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت فارمنگ کمیونٹی کی گرین ٹریکٹر سکیم پنجاب اور دیگر مشینی کاشت کو فروغ دینے کیلئے سکیموں سے سپورٹ جاری رکھے گی۔