مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل، سونا، پام آئل، کپاس کے نرخ بڑھ گئے

مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل، سونا، پام آئل، کپاس کے نرخ بڑھ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 9837 لاٹ کے سودے 2 ارب 8 کروڑ 86 لاکھ 53 ہزار 3 سو 16 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں کام تیل، سونا، پام آئل، چینی، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی، چاول اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 100.97 ڈالر، ایک اونس چاندی قیمت 19.53 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1249.6 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 41804 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 48904 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3685 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4422 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 47.05 روپے، ایک پاو¿ند کپاس کی قیمت 87.45 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3361 روپے پر بند ہوئی۔