محکمہ لائیو سٹاک کی دو آسامیوں پر مستقل تعیناتیاں نہ ہونے سے کئی اہم معاملات التوا کا شکار

لاہور (چودھری اشرف) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل کی دو آسامیوں پر اہل افسران کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ کے بیشتر معاملات التوا کا شکار ہونا شروع ہو گئے۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن کے عہدہ پر تقریباً گذشتہ ایک سال سے ڈی جی ایکسٹینشن کا اضافی چارج ایک ایسے افسر کو دیا گیا ہے جو پوری طرح ابھی ڈائریکٹر کے عہدہ پر پرموٹ بھی نہیں ہوا۔