مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

کراچی(این این آئی)مالی سال 2012-13ء کے پہلے 11ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ملک سے جولائی 2012ءسے مئی 2013ءکے دوران9 ارب 63 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ مالی سال 2011-12ءکے دوران 8 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی تھیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13ءکے دورن ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی میں متواتر بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصے کے دوران دھاگے کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 29.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ تولیے کی برآمدات میں 18 فیصد، ٹینٹس 30 فیصد، سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں 10.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کاکردگی بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کیلئے منظم و موثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے توانائی کی فراہمی کو یقینی بنا کر برآمدات میں مزید اضافہ کرنا بھی ہے۔