لبارڈ کا معذور افراد کیلئے 2 روزہ کیمپ آج شروع

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کا 2 روزہ کیمپ شروع ہوگیا ہے جو آج شام ساڑھے 4 بجے تک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نزد افتخار پارک ہربنس پورہ لاہور کے مقام پر جاری رہے گا۔ اس کیمپ میںلبارڈ کے رجسٹریشن آفیسرز خواجہ فیصل حبیب، عدیل علی اور بابر حمید خان 15 سال سے 45 سال کی عمر کے معذور افراد کی رجسٹریشن کریں گے جنہیں بالکل مفت فنی تربیت، فری ٹرانسپورٹ، ماہانہ وظیفہ، رہنمائی و کونسلنگ، ویل چیئر، ٹرائی سائیکل، آلہ سماعت، مصنوعات اعضاءاور روزگار کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لیے جمشید اقبال چیمہ، میاں افتخار میاں سید احمد، میاں اویس احمد و دیگر نے خصوصی تعاون کیا ہے۔