سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمشن نے جون میں 366 کمپنیاں رجسٹر کیں

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمشن نے جون میں 366 کمپنیاں رجسٹر کیں

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جون میں تین سو چھیاسٹھ (366) نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جس کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداداکسٹھ ہزار دو نو سو نوے (61,990) ہو گئی ہے۔ گزشتہ برس جون میں 366 کمپنیوں نے ایس ای سی پی سے رجسٹریشن حاصل کی تھی۔ ایس ای سی پی کی جانب کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار کو آسان بنانا اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم نے رجسٹریشن کی شرح بڑھانے میں اہم کرادار ادا کیا۔ جون میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں ستاسی فیصد کمپنیوں نے بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی، 2 فیصد پبلک لمیٹڈ ، ایک فیصد فارن کمپنیاں، جبکہ 7 فیصد کمپنیوں نے بطور سنگل ممبر کمپنی رجسٹریشن حاصل کی۔ جون میں 3 کمپنیوں نے کمپنیز آرڈیننس کی دفعہ 42 کے تحت بطور ایسوسی ائیشن رجسٹریشن حاصل کی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کے باعث جون میں 13 ایسی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جن میں چین، پانامہ ، امریکہ ، عراق، جرمنی، سپین ، بلغاریہ ، ڈنمارک ، اردن اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔