سٹاک مارکیٹوں میں تیزی‘ کے ایس ای انڈیکس 21900 کی نفسیاتی حد پر بحال‘ سرمایہ کاری میں 37 ارب سے زائد اضافہ

سٹاک مارکیٹوں میں تیزی‘ کے ایس ای انڈیکس 21900 کی نفسیاتی حد پر بحال‘ سرمایہ کاری میں 37 ارب سے زائد اضافہ

کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروبای ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی اتار چڑھاو¿ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 21900 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید 37 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 22100 کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم فروخت کے دباو¿ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 164.10 پوائنٹس اضافے سے 21966.96پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید 37 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ 28 ہزار 295 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 53 کھرب 46 ارب 73 کروڑ 51لاکھ 93 ہزار627 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں31 کروڑ 84 لاکھ 16ہزار 200 شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں7 کروڑ 96 لاکھ 97 ہزار 850 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 50.00 روپے اضافے سے6390.00 روپے، مری بریوری کے حصص کی قیمت 14.24 روپے اضافے سے 303.51 روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 59.00 روپے کمی سے 1700.00 روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 27.54 روپے کمی سے 672.42 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر100 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 45کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔11کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 44 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 142.67 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4767.01 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 88 لاکھ 91 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 40 لاکھ 69 ہزار 0 50 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ 23 لاکھ 77 ہزار 500 حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے15 لاکھ 80 ہزار حصص۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے 10 لاکھ 6ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ فلپ مورس پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.73روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.70روپے کم ہو گئی۔