ریڈیمکو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ریلوے افسران کی نمائندگی بڑھائینگے: سعد رفیق

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ رفیق نے کہا ہے کہ نئے فریٹ پلان کا اعلان اسی ماہ جولائی میں کردیا جائےگا۔ فیز I میں مختصر دورانئے کا 2 سال کیلئے فریٹ پلان دیں گے، اس پلان کی کامیابی اور نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں 5 سال کا مڈٹرم پلان اور بعد میں 10 سال کا لانگ ٹرم پلان دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیسلے کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بل بورڈ کی ذمہ داری پاکستان ریلویز میں چیف کمرشل مینجر کو سونپ دی ہے جو کہ پہلے ریڈیمکو کی ذمہ داری تھی۔ ریڈیمکو کے بورد آف ڈائریکٹرز میں ریلوے آفیسرز کی نمائندگی بڑھائی جائے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے بورڈ بہت جلد مو¿ثر بنائیں گے، سنٹرل ڈیزل لوکو موٹیو شاپ کو بہتر بنائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ایک سال تک اس قابل ہوں گے کہ ایک لوکو موٹیو کو کم از کم چارٹریکشن موٹرز دی جائیں تاکہ ہر ٹرین وقت پر پہنچے اور انجن خراب نہ ہوں۔