رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے: صوبائی وزیر خوراک

رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے: صوبائی وزیر خوراک

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر خوراک بلال یا سین نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے حکم پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی کیلئے اسلامپورہ و دیگر علاقوں میںرمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں عوام کو سستی اشیاءفراہم کی جائیں گی تاکہ اعوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ داتا گنج بخش ٹاو¿ن میں متعلقہ افسران و سٹاف ملازمین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمان ، کوارڈینیٹر امجد نذیر بٹ، کوارڈینیٹر الیاس خان، کوارڈینیٹر ریاض اختر، ٹاو¿ن افسران یاور شاہ، قمر الا سلام، آصف شاہ، عامر شہزادبٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ بلال یاسین نے کہا کہ رمضان بازار میں عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے انہوںنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے علاقہ کی مساجد سمیت دیگر شاہراہوں پر پیچ ورک فوری مکمل کیا جائے۔