ایف بی آرگزشتہ مالی سال میں 1313ارب کی وصولیا ں کر سکا

اسلام آباد (ثناءنیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کوگزشتہ مالی سال کے دوران 13 کھرب 13 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے ہیں جو مقررہ ہدف سے 67 ارب روپے کم رہا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 13 کھرب 80 ارب روپے تھا۔ جس میں سے 60 فیصد وصولی ہنگامی اقدامات کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔ مجموعی وصولی میں سے 791 ارب روپے بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں وصول ہوئے جبکہ سیلز ٹیکس کی وصولی 540 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 511 ارب روپے رہی۔کسٹم ڈیوٹی کی وصولی 161 ارب روپے رہی۔ اس کا ہدف 165 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 119 ارب روپے وصولی ہوئی۔ براہ راست ٹیکسوں کی وصولی 540 ارب کے مقررہ ہدف کی نسبت 522 ارب روپے رہی۔ صرف جون میں 180 ارب روپے کے ٹیکس جمع کئے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں 67 ارب روپے کمی سے بجٹ خسارے میں 0.5 فیصد اضافے کا باعث بنے گی۔ جس سے گزشتہ مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔