یوریا کی قیمت میں مزید 178روپے اضافہ

 کراچی (این این آئی)یوریا کی قیمت میں 178 روپے مزید اضافہ کردیا گیا ہے، 50کلو یوریا کی قیمت 1900روپے ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 178 روپے اضافہ ہوگیا جس سے یوریا کی بوری 1722روپے سے بڑھ کر 1900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فرٹیلائزر پر گیس انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج 197روپے سے بڑھا کر 300 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی صنعتی یونٹس پر بھی جی آئی ڈی ایس 50روپے سے بڑھاکر 100روپے ایم ایم بی ٹی یو کی جائیگی۔ اس وجہ سے فرٹیلائزر کمپنی نے یوریا کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔