یوریا کی قیمت بڑھانا کسان دشمنی ہے: ابراہم مغل

لاہور(نیوزرپورٹر)ایگری فورم پاکستان کے چئیرمین  ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ کھاد کمپنیوں  کی طرف سے یوریا کی قیمت 1700 سے بڑھا کر1900روپے کرنا کسان دشمنی ہے۔ اب یہ کھاد کسانوں کو 2200روپے میں بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کمپنیوں نے اس وقت یوریا کھاد کی قیمت میںاضافہ کیا ہے جب ربیع کی فصلات کیلئے اس کھاد کی اشد ضرورت ہے ۔ کھاد مافیا ناجائز منافع کیلئے کسانوں کو مہنگائی کی چھری سے قتل کر رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ  بھارت میں پاکستانی روپوں میں 500روپے بوری مل رہی ہے گویا پاکستان میں زراعت کیلئے یہ کھاد 400فیصد مہنگی ہے۔