کپاس کے بھائو میں 200روپے فی من کا اضافہ

 کپاس کے بھائو میں  200روپے فی من کا اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی دلچسپی  کے باعث کپاس کے داموں میں اضافے کا رحجان جاری رہا کراچی کاٹن ایسوسی ایشن  نے 200روپے اضافے پر اسپاٹ نرخ  فی من 7000روپے پر  بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام 5700 تا7000روپے اور40کلو گرام پھٹی کا دام2700تا3200 روپے کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام 6800 تا 7200 روپے اور40کلو گرام پھٹی کا دام 3000تا4000روپے رہا جبکہ   مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جاری رہا  کاٹن بروکرز کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے پیداوار میں 11لاکھ گانٹھوں کا اضافہ بتایا ہے جس کے نتیجے میں کل پیداوار ایک کروڑ 32لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔