نادرا کے ایگزیکٹو سینٹر رات 9بجے تک کھلے رکھنے کے احکامات

 نادرا کے ایگزیکٹو سینٹر رات 9بجے  تک کھلے رکھنے کے احکامات

کراچی(کامرس رپورٹر)ڈی جی نادرا سندھ، بریگیڈیئر(ر) زاہد حسین نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور رجسٹریشن میں آسانی پہنچانے کیلئے چھ ایگزیکٹو مراکز کو رات نو بجے تک کھلے رکھنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ڈی جی نادرا کی ہدایات کے مطابق جن مراکز میں رات نو بجے تک کام انجام دیا جائے گا ان میں عوامی مرکز، شاہراہ قائدین ، کلفٹن، خیابان اتحاد، جوہر چورنگی اور فائیو اسٹار چورنگی کے مراکز شامل ہیں۔ یہ مراکز صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک امور انجام دیں گے۔ڈی جی نادرا نے کہا کہ یہ مراکز عوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں گے اور عوام اپنی آسانی کے مطابق اس دوران کسی بھی وقت مراکز جاکر خدمات حاصل کرسکیں گے۔