فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹ مالکان کو ہراساں کرنے سے گریز کرے: کاشف انور

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کاشف انور نے صوبائی فوڈ اتھارٹی پر زور دیا  کہ وہ چھاپے ریسٹورنٹ مالکان میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کرے ۔  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بٹ سے ملاقات کے موقع پر  انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معاشرے کے بدعنوان عناصر کے خلاف ہے اور معاشرتی بہتری کے لیے حکومت کے ہر قدم کی حمایت کرے گا لیکن یہ ضروری ہے کہ کاروباری ماحول خراب نہ کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ وہ ریسٹورنٹس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرے شاہد بٹ نے آگاہ کیا کہ فوڈ اتھارٹیز کی وجہ سے  بہت سے ریسٹورنٹس بند ہوچکے ہیں۔ لہذا لاہور چیمبر یہ معاملہ سلجھانے میں مدد کرے۔