سی این جی سٹیشنز کی بندش‘90فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب

سی این جی سٹیشنز کی بندش‘90فیصد پبلک ٹرانسپورٹ  سڑکوں سے غائب

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں دوسرے دن بھی سی این جی سٹشنز‘بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کی 90فیصد گاڑیاں بند ہوگئی ان میں بسیں‘کوچز‘ منی بسیں‘سی این جی رکشا شامل ہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی اس قلت کی وجہ سے ایک طرف تو صنعتوں میں کام کرنے والے ک ارکنوں کی بھاری تعداد ڈیوٹیز پر نہ پہنچ سکی تو کراچی کے تمام تجارتی مراکز‘ بازار‘ مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بھی ویران ہوگئے۔ تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتہ کے دن تجارتی سرگرمیاں مفلوج رہیں۔ ربیع الاول شروع ہونے کے بعد مارکیٹوں میں خریدار نہ ہونے سے تاجر سخت پریشان رہے۔