سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ نے ہڑتال موخر کردی

 کراچی (این این آئی) حکومتی یقین دہانی پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اتوار سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال موخر کردی۔آئندہ کے لاعمل کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کی یقین دلایا ہے کہ سندھ میں پرانے شیڈول کے تحت ہی گیس کی تین روز کی بندش کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سرد موسم کی وجہ سے ایک روز کی اضافی بندش کرنا پڑی ہے۔شبیر سلیمان نے کہا کہ اس یقین دہانی پر اتوار سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال موخر کردی ہے اور پیر کو ایم ڈی سوئی سدرن گیس کے ساتھ اجلاس کے بعد آئندہ کے لاعمل کا اعلان کیا جائے گا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بھی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔