سٹاک مارکیٹ ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب 4 ارب روپے سے زائد اضافہ

سٹاک مارکیٹ ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب 4 ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران زبردست تیزی پر کے ایس ای 100 انڈیکس  788.66پوائنٹس اضافے پر 25300‘ 25400‘ 25500 کی تین نفسیاتی حدود عبور کرکے دوبارہ26046.71کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہفتے کے دوران  سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب 4ارب روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار تیزی پرگامزن رہا  تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی مراعات کے حوصلہ افزاء اثرات ‘آئندہ ہفتے بیشتر کمپنیوں کے منافع میں اضافہ متوقع  اورکئی مثبت اطلاعات پرسرمایہ کاروں کی بینکنگ‘ ٹیکسٹائل‘ سیمنٹ ‘ فرٹیلائزر‘ ٹیلی کام سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی اور آئندہ ہفتے کارپوریٹ منافع میں اضافہ متوقع ہونے کے منتظر رہے جس کے نتیجے میں  ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 788.66 پوائنٹس اضافے پر 26046.71 کی بحال رہی اس طرح ہفتے  کے دوران مجموعی سرمایہ کاری کی مارکیٹ مالیت میں 2 کھرب 4 ارب روپے سے زائد اضافے سے مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر62 کھرب 55 ارب 93 کروڑ  70 لاکھ 24 ہزار 565 روپے تجاوز کر گئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 36 کروڑ 14 لاکھ 2 ہزار حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 4 روزہ تیزی اور ایک روز مندی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران سرگرم حصص کا دائرہ کار 1984 کمپنیوں تک رہا اس میں 1203 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 689 میں کمی اور 94 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔