ایکسپورٹ فنانسنگ میں اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)  سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ فنانسنگ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران3ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے ۔ سٹیٹ بینک  کی جانب سے بینکوں کو ایکسپورٹ فنانس کیلئے فراہم کردہ رقم بڑھ کر ایک کھرب 99ارب 35کروڑ 59 لاکھ 75ہزارروپے  ہوگئی ہے۔   سٹیٹ بینک نے برآمدی صنعتوں کو مصنوعات کا معیار بہتر کرنے کیلئے آلات اور توسیع کیلئے مشینری اورپلانٹس کی خریداری کیلئے بھی اسی مدت تک 39 ارب 86کروڑ27لاکھ 28ہزار روپے  فراہم کئے ہیں۔